مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔کینیڈاوزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہواروں رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس سال بھی انہوں نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز سلام سےکرتے ہوئے کہا آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کاآغاز ہورہا ہے۔ آنے والے ماہ میں لوگ مساجد اور اپنے گھروں میں عبادت کا اہتمام کریں گے، دن کے اوقات میں روزہ رکھیں گے اور شام میں اپنے پیاروں کے ہمراہ روزہ افطار کریں گے۔ ماہ رمضان روحانی عبادت کا مہینہ ہے اور سخاوت، اطمینان اور شفقت ظاہر کرنے کا بہرتین موقع ہے ۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1880753
آپ کا تبصرہ